ہزاروں افراد نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرہ کرکے امریکی اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا
مظاہرین امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور اس مقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت میں نعرے بھی لگار رہے تھے۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کے ان کے آبائی علاقوں کو واپسی کے حق کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے بارے میں ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔
ایسا ہی مظاہرہ لندن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے سامنے بھی کیا گیا جس میں شریک لوگ سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے بھی لگائے۔قابل ذکر ہے کہ چودہ مئی اسرائیل کے ناجائز قیام کی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں صیہونیت مخالف مظاہروں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اس دن کو یوم نکبہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔