ممبئی میں ڈیزل 22پیسے اور چنئی میں 23 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 74.76روپے اور 74.41روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
تیل فراہم کرانے والی کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمت میں مسلسل ساتویں دن اضافہ کیا ہے ۔ اس ایک ہفتہ میں پٹرول دہلی میں 1.01روپے ، کولکتہ میں 99پیسے ، ممبئی میں ایک روپیہ اور چنئی میں 1.06روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔
اس دوران ڈیزل کی قیمت دہلی میں 1.24 روپے ، کولکتہ میں 1.25 روپے ، ممبئی میں 1.32 روپے اور چنئی میں 1.33روپے بڑھی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل فراہم کرانے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل مہنگا ہونے اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔
Pages: 1 2