پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام انٹرٹینمنٹ چیلنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں کا مواد ذمہ داری کے ساتھ تیار کریں۔
پیمرا کا یہ بیان 3 ستمبر کی رات جاری ہوا جس میں بتایا گیا کہ ’پاکستانی ڈراموں کا معیار ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہا ہے‘۔
پیمرا کا ماننا ہے کہ ڈراموں کے موضوعات ’کافی بولڈ‘ ہیں جبکہ یہ پاکستانی سوسائٹی میں اکثریت کی عکاسی بھی نہیں کرتے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ناظرین کا خیال ہے کہ ان ڈراموں میں پاکستانی معاشرے کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی جاتی، سماجی اخلاقی پابندیوں اور پیمرا قوانین کو نظرانداز کرکے ڈراموں میں غیر اخلاقی مناظر، ڈائیلاگز، غیر ازدواجی تعلقات، تشدد اور استحصال کو گلیمرائز کیا جاتا ہے‘۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب پیمرا نے انٹرٹینمنٹ کے لیے تیار کیے جانے والے مواد کو غیر اخلاقی قرار دیا ہو۔
اس سے قبل 2016 میں پیمرا نے بچوں پر جنسی تشدد کے موضوع پر مبنی ڈرامے ’اڈاری‘ کے خلاف بھی