انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کا دسواں دن، جس کے اگلے دن ظالم شاہی حکومت پر عوامی تحریک کی کامیابی کے ترانے فضا میں گونج رہے تھے، یہ دن تاریخ ایران کا انتہائی دشوار اور خونیں دن تھا۔ تو آئیے دس فروری انیس سو اناسی کے اہم واقعات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
نو فروری کی رات فضائیہ کے جوانوں اورشاہی گارڈ کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئی تھیں جو د س فروری کو زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہیں۔ دس فروری انیس سو اناسی کو دوشان تپہ چھاونی سے ایمبولینس کے ذریعے نکلنے میں کامیاب ہونے والے ایک کیڈٹ نے چھاونی میں شدید جھڑپوں کی خبرعوام کو پہنچائی۔
یہ فوجی کیڈٹ اپنے ساتھ متعدد ہتھیاربھی چھاونی سے لیکر آیا تھا جو اس نے لوگوں میں تقسیم کردیئے اوراس طرح پہلی بارعوام کے ہاتھوں میں ہتھیاردکھائی دیئے۔