بحرینی عوام اپنے محبوب قائد شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے، حکومتی فیصلے کے خلاف اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں-
بحرین کے اللولو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے ہفتے کے روز بھی الدراز کے علاقے میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دیا- یہ دھرنا مسلسل ایک سو چار دنوں سے جاری ہے-
دھرنا دینے والوں نے ایک بار پھر بحرین میں شیعہ فرقے کے خلاف حکومت کے مظالم کی مخالفت اور شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگائے-
دوسری جانب ہزاروں بحرینی شہریوں نے الفداء اسکوائر میں بھی اجتماع کیا اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے اور شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت پر تاکید کی-
واضح رہے کہ بحرین کی حکومت نے جون دوہزار سولہ کو شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی ہے جس کے بعد سے بحرین اور دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور بحرینی حکومت کے اس اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پر ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے-
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے، آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے-