چوبیس گھنٹے میں رشوت لینے والے کا بتائیں نام
ممبئی : معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما رشوت معاملہ میں اس وقت ایک اور نیا موڑ آ گیا جب بی ایم سی نے کپل شرما کے دفتر پر نوٹس چسپاں کردیا ۔ نوٹس میں بی ایم سی نے کپل شرما سے رشوت لینے والے کا نام بتانے کیلئے کہا ہے۔ ادھر ایم این ایس کارکنان نے کپل شرما کے گھر کے باہر مظاہرہ بھی کیا ہے۔ بی ایم سی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی غیر قانونی تعمیر کیلئے نوٹس دیا گیا تھا، لیکن جواب نہ ملنے پر تعمیر کو توڑ دیا گیا۔ بی ایم سی نے رشوت کے الزامات پر بھی تفتیش کی بات کہی ۔ کپل شرما کا یہ معاملہ اب پوری طرح سے سیاسی رنگ اختیار کر تا جارہا ہے۔ ایک طرف کانگریس جہاں ان کی شکایت کو صحیح قرار دے رہی ہے، وہیں بی جے پی لیڈر رام کدم نے 24 گھنٹے کے اندر اندر رشوت مانگنے والے افسر کا نام بتانے کیلئے کہا ہے۔ نام نہیں بتانے پر کپل کے گھر کے باہر دھرنا کا انتباہ بھی دیا ہے۔ راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بھی علاقائی کارڈ کھیلنے کے لئے دھرنے پر اتر آئی ہے۔