نئی دہلی۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوںں میں پندرہ دنوں میں دوسری بار اضافہ ہوا ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج آدھی رات سے پٹرول کی قیمتیں 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے بڑھا دی ہیں۔ اس میں ریاستوں کی طرف سے لگایا جانے والا ٹیکس شامل نہیں ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل كارپوریشن (آئی اوسي ایل) نے آج بتایا کہ دہلی میں پٹرول کی قیمت آج آدھی رات سے 70.60 روپے سے بڑھ کر 71.14 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ ڈیزل بھی 57.82 روپے کی جگہ اب 59.02 روپے فی لیٹر ملے گا۔ یکم دسمبر سے اب تک پٹرول کی قیمت چار بار اور ڈیزل کے دام 17 دسمبر سے اب تک تین بار بڑھائے جا چکے ہیں۔
گزشتہ چار بار میں دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 4.21 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم دسمبر کو اس میں 17 پیسے، 17 دسمبر کو 2.84 روپے اور اس سال دو جنوری کو 1.66 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح گذشتہ سال 17 دسمبر کو ڈیزل کو 2.11 روپے اور دو جنوری کو 1.14 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔ تین بار میں اس کے دام 4.45 روپے فی لیٹر بڑھے ہیں۔ اس اضافہ کے بعد پٹرول ڈیزل کے دام سوا دو سال کے سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی اوسي ایل نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے روپے کے زر مبادلہ کی شرح میں گزشتہ ایک پکھواڑے کے دوران ہوئی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ ضروری ہو گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ آگے بھی ان دونوں میں اتار چڑھاو پر نظر رکھی جائے گی۔