پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیسری بار کمی
نئی دہلی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کی وجہ سے ملک میں پٹرول 1.42 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2.01 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ نئی قیمت آج رات سے نافذ ہو گی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے آج یہاں کہا کہ اس کمی کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 61.09 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 52.27 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ اس نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آنے کے ساتھ ہی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی کرنسی کے مضبوط ہونے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور اس کا فائدہ صارفین کو دیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں اور روپیہ۔ڈالر کی شرح تبادلہ پر آئندہ بھی نظر رکھی جائے گی اور اسی حساب سے مستقبل میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ہوگا۔