رضا لائبریری، رامپورکے زیرِ اہتمام” اسلامی علوم و فنون میں غیر مسلموں کی خدمات

اے ایم یو کے سنّی دینیات شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم اشرف نے ” غیر مسلم مفکرین کی قرآنی خدمات” عنوان سے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی حلاوت اور جاذبیت نے غیر مسلم دانشوروں کو مسخر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسلام کی صداقت پر اپنی شہادت زبان سے نہیں بلکہ قلم کے ذریعہ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مقالے کے عنوان کے تحت غیر مسلم مفکرین کی قرآنی خدمات کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے ان کے افکار و نظریات پیش کئے ۔

شعبئہ سنّی دینیات کے ہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے ” سیرتِ نبویﷺ غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں” عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا جس کا ماحصل یہ تھا کہ غیر مسلم جو محمد ﷺ کی ثناء و توصیف کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسلام کی حقانیت کے معترف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *