انڈونیشیا کے ٹانگوں اور بازوؤں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا

انڈونیشیا کا 11 سالہ معذور لڑکا اپنے دانتوں میں پین پھنسا کر لکھنے اور پڑھنے کا کام بھی کرسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ جیفٹا امیجز
جکارتا: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا لڑکا پیدائشی طور پر ٹانگوں اور بازوؤں سے مکمل طور پر محروم ہے لیکن اپنی ہمت سے اس نے دنیا کو حیران mazoorکردیا ہے۔

11 سالہ لڑکا خود کو مصروف اور مسرور رکھنے لیے اپنی ٹھوڑی سے ویڈیو گیم کا کنٹرول پیڈ چلاتا ہے اور اسے کئی گیمز پر مہارت حاصل ہے۔

لڑکے کی والدہ کے مطابق وہ باقاعدگی سے اسکول جاتا ہے اور روزانہ ویڈیو گیمز کھیلتا ہے، وہ اپنے دانتوں میں قلم پکڑ کر لکھنے کی کوشش بھی کرتا

mazoor2ہے اور اب اسے تحریر پر مہارت ہوتی جارہی ہے۔

وہ دوسری جماعت میں ہونے کے باوجود بھی چوتھی جماعت کی ریاضی کے مسائل حل کرسکتا ہے اور اس صلاحیت پر اساتذہ بھی حیران ہیں۔

mazoor3

نہانے، کھانے اور کپڑے پہننے کے لیے یہ بچہ اپنے والدین کا محتاج ہے لیکن حال ہی میں اس نے اپنے منہ سے ٹافی کھول کر اسے کھانا سیکھ لیا ہے۔ اس پرعزم لڑکے کو دینِ اسلام سے خصوصی لگاؤ ہے اور اس کی اسلامی معلومات قابلِ رشک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *