کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ہی کے دن پانچ سال قبل پیش آئے ”نر بھیا عصمت دری ” معاملے کو یاد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی سماج و معاشرہ میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آگے آئیں ۔
نربھیا عصمت دری کی پانچویں برسی کو یادکرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ہم اس حادثے کو فراموش نہیں کرسکتی ہیں مگر ہم اپنے سماج و معاشرہ کو محفوظ تو بناسکتے ہیں۔
23سالہ خاتون کی 16دسمبر 2012کو چلتی بس میں عصمت دری کی گئی تھی اس کے بعد اسپتال میں کئی دنوں بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔اس واقعہ کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج ہونے لگا اور اس حادثہ کو نربھیا حادثہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہ