لندن؛برطانیہ میں زہریلی گیس حملے میں بے ہوش ہو جانے والی سابق روسی جاسوس کی بیٹی یولیا اسکریپل کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ سابق روسی ایجنٹ تاحال زیر علاج ہے،سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو ایک ماہ قبل زہریلی گیس کے ذریعے برطانیہ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی
جہاں دونوں کی حالت نہایت نازک تھی تاہم روسی ایجنٹ کی بیٹی کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سابق روسی ایجنٹ تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔