پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا خیال
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبےکےخلاف سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں ،سی پیک کی ہمسایہ ملک میں مخالفت کی جارہی ہے،بھارت کےسامنےپاکستان ایک بڑی طاقت کے طور پر کھڑا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں وزیراعلیٰ میرٹ اسکالر شپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے بلوچستان کے خلاف زبان درازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ چینی زبان سیکھ کرسی پیک منصوبےسے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے،حکومت پنجاب اپنےخرچ پرطلبہ کواسکالرشپ پروگرام پرچین بھجوارہی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے والے طلبہ دوسرے ممالک میں پل کا کردار ادا کریں گے، اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔