وزیر اعظم کے اعلان سے وی ایچ پی بھڑکی
نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے آج اپنے ‘من کی بات پروگرام میں مدر ٹریسا کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ مدر ٹریسا کو 4 ستمبر کو سنت کی ڈگری دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کی قیادت میں حکومت ہند کی ایک ٹیم بھی ویٹیکن سٹی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مدر ٹریسا کو ڈگری دیا جانا ہندوستان کیلئے عزت اور فخر کی بات ہے۔ خیال رہے کہ پوپ فرانسس نے کارڈنل کونسل میں یہ اعلان کیا تھا کہ نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا کو چار ستمبر کو سنت کی ڈگری سے نوازا جائے گا۔
ادھر وزیر اعظم کے اعلان سے وشو ہندو پریشد بھڑک گئی ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان سریندر جین نے کہا کہ مدر ٹریسا کے بارے میں بہت ساری باتوں کی معلومات وزیر اعظم کو نہیں هوگی ۔ مدر ٹریسا نے کبھی نہیں کہا کہ تمام مذاہب برابر ہیں۔ وزیر اعظم کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا ۔ مدر ٹریسا اپنا مہنگا علاج کرواتی تھیں جبکہ دیگر کو دعا سے ٹھیک کرتی تھیں۔