بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول تھانہ علاقے واقع ساپنا ڈیم سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ملی اس لاش کی شناخت استاد بنوار ¸ لال ایونے کے طور پر کی گئی ہے جو دسہرے کے روز سے گھر سے لاپتہ تھا۔ اس کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ پربھو ڈھانا ہائی اسکول میں استاد کے عہدے پر فائز تھا اورکئی دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔