ممبئی کے جوہو چوپاٹی کے پاس سمندر میں تیرتے وقت 4 لڑکے ڈوب گئے۔ چاروں میں سے ایک کی لاش برآمد ہو گئی ہے، جبکہ تین لڑکوں کی تلاش جاری ہے۔ سمندر میں ڈوبنے والے تمام لڑکوں کی عمر تقریباً 17 ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جولائی کی شام کو 5 لڑکےجوہو چوپاٹی پر سمندر میں تیرنے کے لئے گئے تھے۔
سمندر میں تیرتے وقت تمام لڑکے ڈوبنے لگے۔ اس دوران موقع پر موجود گارڈ نے ایک لڑکے کو بچا لیا لیکن دیگر 4 لڑکے گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 4 میں سے ایک لڑکے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ تین لڑکوں کی تلاش کے لئے مہم جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
Mumbai: Search operation underway for three boys who went missing in sea near Juhu Chowpatti yesterday evening. Five boys had gone in the waters, one was rescued by lifeguards after the incident while body of one boy was recovered last night pic.twitter.com/w8NMEoIZV4
— ANI (@ANI) July 6, 2018