عبد الستار و خواجہ اظہار گرفتار
کراچی: پولیس اور رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو سمیت متحدہ کے کئی سیکٹر اور یونٹ آفسز سیل کر دیے ہیں جب کہ کئی رہنماؤں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ اقدامات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک مخالف بیانات اور کارکنوں کو میڈیا کے دفاتر کے گھیراؤ کا حکم دینے کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔
الطاف حسین نے پیر کہ سہ پہر ایک مرتبہ پھر ملک مخالف اشتعال انگیز تقریر کی اور کارکنوں کو میڈیا کے دفاتر کے گھیراؤ کا حکم دیا جس دوران توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ اس حملے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو حراست میں لینے کا شروع کیا اور سب سے پہلے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا. دونوں رہنما پریس کانفرنس کے لیے وہاں پہنچے تھے تام رینجرز اہلکاروں نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی.