اگرمالوہ:دمدم گاؤں میں دیونارائن مندر میں ہونے والی مذہبی تقریب کے دوران پرساد کے طور پر ساگودانہ کی کھچڑی کھاکر تقریباً دو سو افراد اسہال کا شکار ہوگئے ان میں 50 بچے شامل ہیں ۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ہے ۔
کل شام دیو چھاٹ کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر لوگوں کو پرساد کھلایا گیا مگر کھچڑی کھانے کے بعد دیہاتیوں نے اسہال کی شکایت کی۔
چیف میڈیکل آفیسر بی ایس بریا نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں بھیجی گئی ہے اور اس نے متاثرہ لوگوں کا علاج شروع کردیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے ۔