بین الاقوامی: مراکش کے بادشاہ نے کہا دین اسلام ہر قسم کی شدت پسندی اور دہشت گردی کا مخالف ہے۔
مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے نے کہا اسلام دنیا کے بہت سارے ممالک میں ہونے والی دہشت گردی اور شدت پسندی کے واقعات کا مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا اسلام دہشت گردی اور شدت پسندی کا مخالف ہے اور دہشت گردی اور شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محمد ششم نے انقلاب مراکش کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پر دین و مذہب کے لوگوں کے خلاف دہشت گردی کے اقدامات کی شدید مذذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کو اس کی عبادت گاہ قتل کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔
مراکش کے بادشاہ نے کہا اسلام کے نام پر جرائم کا ارتکاب کرنے والے دہشت گردوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس سلسلے میں ان کی تاویلیں قابل قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر کے انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔