پٹنہ : جی آر پی پولیس حاجی پور نے بی جے پی کے ایم ایل سی آدتیہ پانڈے عرف ٹنا پانڈے کو نابالغ لڑکی کے ساتھ ٹرین میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔
الزام ہے کہ کلکتہ سے گورکھپور جا رہی پوروانچل ایکسپریس کے اے سی فرسٹ کلاس میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہی تھائی لینڈ کے ایک بڑے بزنس مین کی 12 سال کی نابالغ لڑکی کے ساتھ سونے کی حالت میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔
لڑکی جاگتے ہی اپنے ساتھ ہو رہی چھیڑ چھاڑ کو دیکھ چلائی ، جس سے اس کے لواحقین بھی جاگ گئے اور بچی کو اس زبردستی کر رہے شخص سے چھڑایا ۔ ٹرین کے حاجی پور رکتے ہی جی آر پی پولیس کو اطلاع دی گئی ، جس کے بعد پولیس نے اس پانڈے کو گرفتار کر لیا ۔ پتہ چلا کہ چھیڑ چھاڑ کرنے والا گرفتار شخص کوئی عام آدمی نہیں ، بلکہ بی جے پی کا ایم ایل سی اور بہار اسمبلی کا کنوینر ٹنا پانڈے ہے ۔ ٹنا درگاپور سے حاجی پور آ رہے تھے ۔