نئی دہلی : منوہر پاریکر نے وزیر دفاع کے عہدہ سے آج استعفی دے۔ انہیں گوا کے وزیر اعلی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پاریکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا استعفی نامہ سونپ دیا ہے۔
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے ریاستی اسمبلی الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے کچھ سیٹیں کم رہ جانے کے بعد سیاسی حکمت عملی کے تحت مسٹر پاریکر کو گوا کیلئے روانہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ مسٹر پاریکر نے فوری طور پر چھوٹی پارٹیوں اور آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور 21 ممبران اسمبلی کے ساتھ آئندہ حکومت بنانے کیلئے گورنر کے پاس اپنا دعوی پیش کردیا۔
بعدازاں ان کی تقرری گوا کے وزیر اعلی کے طور پر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پاریکر کل شام سوا پانچ بجے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔