ہردا:مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے ٹمرنی تھانہ علاقے میں آج ایک شخص نے درخت سے پھندہ لگاکر خود کشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سوڈل پور گاؤں کا رہنے والا رام داس کسوڑ (50)صبح گھروالوں کو بغیر بتائے گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔جب گھروالے سوکر اٹھے تو وہ گھر میں موجود نہیں تھا۔گھروالوں نے رام داس کو آس پاس کے علاقوں میں تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔پھر چند مقامی لوگوں کی اطلاع پر سوڈل پور گاؤں سے دو کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر ایک پلیا کے قریب درخت پر اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کا پنچ نامہ کرکے اسے درخت سے اتارا گیا۔رام داس کی لاش ٹمرنی کے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیج دی گئی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔