لکھنو یونیورسٹی کا فرمان ، کیمپس میں ویلنٹائن ڈے نہ منائیں طلبہ ، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی

یونیورسٹی انتظامیہ نے 14 فروری کو گھومنے والے طلبہ و طالبات پر پابندی عائد کردی ہے ۔ کیمپس میں نوٹس چسپاں کرکے انتظامیہ نے وارننگ جاری کی ہے۔ وارننگ میں لکھا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے والے دن یونیورسٹی کیمپس میں گھومتے پائے گئے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس میں لکھا ہے کہ 14 فروری کو یونیورسٹی پوری طرح سے بند رہے گی ۔ نہ تو اس دن کوئی اضافی کلاسیز ہوں گی اور نہ ہی مقابلہ جاتی امتحانات ہوں گے ۔ کیمپس میں اس دن کسی بھی قسم کے کلچرل پروگرام کے انعقاد کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، اس لئے طلبہ و طالبات کو سخت ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ یونیورسٹی قطعی نہ آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *