لکھنو میں امبیڈکر مجسمے پر بی ایس پی کا احتجاج جاری
ہزاروں بی ایس پی کارکن مظاہرے میں پہنچے
لکھنو۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو نازیبہ کلمات کہے جانے سے ناراض پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے راجدھانی لکھنو کے دل ککہے جانے والے حضرت گنج میں امبیڈکر مجسمے پر مظاہرہ اور نعرے بازی شروع کر دی ہے۔ بی جے پی نے حالانکہ مایاوتی کے لئے توہین امیز الفاظ کہنے والے دیا شنکر سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا ہے اور انکے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں رپورٹ بھی درج کی گئی ہے لیکن اسکے باوجود بی ایس پی کے ہزارں مشتعل کارکن اور عہدیدار امبیڈکر مجسمے پر جمع ہے۔ کارکن بی جے پی کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے دیا شنکر سنگھ کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کر رہےہیں۔ مظاہرہ کے پیش نظر ممکنہ حالات سے نمٹنے کےلئے لکھنو اور اس پاس کے اضلاع کی پولیس فورس بلائی گئی ہے۔ انتظامیہ نے عام شہریوں سے احتجاج کے سبب حضرت گنج نہ جانے یا پھر ہوشیار رہنے لی اپیل کی ہے۔ ٹریفک کے نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو اج صبح سے ہی نافذ ہو گیا ہے۔ شہر کے اہم کانونٹ اسکولوں، کرائسچ چرچ، لوریٹو، لامارٹ ٹینئر، کتھیڈرل اور سینٹ فرانسیس وغیرہ کے قریب بیری کیٹنگ لگا کر یہاں سے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔