شہ ڈول:مدھیہ پردیش کے ڈھنڈھوری ضلع کے شہگورا تھانہ کے سلٹھار گاؤں میں سوگ منانے کے لئے یکجا ہوئے لوگوں پر بجلی گر نے سے تین قبائلیوں کی موت ہوگئی اور دیگر 30افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ کل سوگ میں شامل ہوئے لوگوں پر بجلی گرنے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس میں شامل 30قبائلی زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو شہپورا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
اسی طرح سے انوپ پور ضلع کے کوتوالی علاقے کے کولگی گاؤں میں بہادر کول پر بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی کھیت میں کام کرنے والے 10افراد بھی زخمی ہوگئے ۔