اجمیر:راجستھان میں ضلع اجمیر میں سڑک کی تعمیر کرنے والے ایک ٹھیکیدار کی رہائش گاہ اور دفاتر پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپہ کے دوران تقریباً 38 کروڑ روپئے کی غیراعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے ۔
محکمہ انکم ٹیکس کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایم رگھوویر نے آج بتایا کہ سڑک تعمیر کرنے والے ایک ٹھیکیدار ایچ ایس مہتا کی اجمیر سمیت دیگر رہائش گاہوں پر گزشتہ چار دنوں سے چھاپے کی کارروائی میں 37 کروڑ روپئے کی مالیت، پچاس لاکھ روپئے قیمت کے زیورات اور 30لاکھ روپئے کی نقدی ملی ہے ۔
واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے مسٹر مہتا کے اجمیر میں ویشالی نگر، سول لائن اور اجمیر کے نزدیک دفاتر سمیت اندور، گوا، جے پور اور بھیل واڑہ وغیرہ مقامات پر گزشتہ چار دنوں سے چھاپہ کی کارروائی چل رہی تھی۔