نئی دہلی : آپ کے ممبر اسمبلی کپل مشرا کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے کابینہ سے نکالے جانے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے ۔ جہاں کپل مشرا خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے آج متعدد انکشافات کرنے کی منصوبہ بنا رہے ہیں وہیں پارٹی کی اعلی قیادت بھی بچاؤ اور اگلی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔
خبر آ رہی ہے کہ کیجریوال کے گھر پر کمار وشواس ، سنجے سنگھ اور آشوتوش وغیرہ سینئر رہنما پہنچ چکے ہیں ۔ وہیں کپل مشرا کچھ دیر بعد لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملنے کے لئے جانے والے ہیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے 11.30 بجے پریس کانفرنس کر کے بدعنوانی کے بڑے انکشافات کرنے کی بات کہی ہے ۔ وہ راج گھاٹ پر پریس کانفرنس کریں گے ۔
ادھر اتوار کو بی جے پی میں جانے کے سوال پر کپل مشرا نے کہا کہ میں آپ کا بانی رکن ہوں ، پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں ہے ۔ منیش سسودیا نے کہا تھا کہ دہلی میں واٹر كرائسس کی وجہ سے کپل کو کابینہ سے باہر کیا گیا ہے۔