پولیس اب تک 112 سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہے . جس میں 81 افراد نقض امن کے الزام میں اور 31 افراد کو دوسرے معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وھاٹس ایپ پر افواہ نہ پھیلے ، لہذا انٹرنیٹ سروس اب بھی بند ہے ۔حالات کا جائزہ لینے کے بعد رات کو انٹرنیٹ سروس بحال کرنے پر فیصلہ لیا جائے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ دریں اثنا، پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار نے بتایا کہ فسادیوں کی فہرست بنا لی گئی ہے ۔ انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہیں۔