کاسگنج : حالات میں تیزی سے بہتری، چہل پہل شروع،دفعہ  144 نافذ

اس دوران پولیس نے کچھ گھروں میں تلاشی لی جس میں ہتھیار بھی ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کے سلسلہ میں اب تک پانچ مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 جنوری کو ترنگا یاتراکے دوران کاسگنج شہر کوتوالی علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ اور فائرنگ کے بعد ہونے والے تشدد میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ کے بعد آر اے ایف ، پی اے سی اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *