کاس گنج: اترپردیش کے کاسگنج میں صورتحال اب تیزی سے معمولات پر آر ہے ہیں اور بازاروں میں پہلے کی طرح چہل پہل شروع ہو گئی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے بتایا کہ کاسگنج کے حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور لوگ اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں۔
احتیاط کے طور پر شہر میں اب بھی دفعہ 144 نافذ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس کے ساتھ افسران بھی گشت کر رہے ہیں۔ فسادیوں پر ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ لوگوں سے باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔