اس درمیان کانگریس کے کے وی پی رام چندر راو ایک کالا پوسٹر لیکر چیرمین کی کرسی کے سامنے آکر خاموش کھڑے ہوگئے جس پر ‘ہیلپ آندھراپردیش’ لکھا ہوا تھا۔
مسٹر کورئین نے مسٹر راو سے واپس جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا معاملہ بتانا چاہئے ۔ انہوں نے ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد سے بھی مسٹر راو کو واپس بلانے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
دوسری طرف ایس پی کے اراکین ‘دنگوں کی راج نیتی بندو کرو’ اور عام آدمی پارٹی کے اراکین دہلی میں سیلنگ بند کرو کے نعرے لگاتے رہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیرمملکت وجے گوئل نے کہاکہ اپوزیشن کو ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنا چاہئے ۔ مسٹر کورئین اراکین سے بار بار پرسکون رہنے اور اپنی سیٹوں پر واپس جانے نیز وقفہ صفر چلنے دینے کی اپیل کرتے رہے لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوتے دیکھ انہوں نے ایوان کی کارروائی 12بجے تک ملتوی کردی۔