ایک مخصوص فرقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان کی حمایت میں ایس پی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہوگئے ۔اس درمیان عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے دہلی میں سیلنگ کا معاملہ اٹھایا اور چیرمین کی کی کرسی طرح طرف بڑھنے لگے ۔
ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے دو رکن نارائن داس گپتا اور سشیل گپتا بھی آگئے ۔مسٹر کورئین نے ایس پی لیڈر کو ٹوکتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ پر نوٹس نہیں دیا گیا ہے اس لئے پر بحث کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اسکے بعد ایس پی کے دیگر اراکین نعرے لگاتے ہوئے چیرمین کی کرسی کے سامنے آگئے ۔ ڈپٹی چیرمین نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقفہ صفر کا وقت ہے ۔