نئی دہلی: سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اترپردیش میں کاس گنج فساد اور عام آدمی پارٹی نے دہلی میں سیلنگ کے معاملہ پر آج راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ صفر نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 12بجے تک ملتوی کردی گئی۔
صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ڈپٹی چیرمین پی جے کورئین نے ضروری کام نپٹانے کے بعد وقفہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی تو سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے کہاکہ اترپردیش میں امن و قانون کی حالت مسلسل خراب ہورہی ہے ۔