نئی دہلی:شمال مغربی دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں کل رات چپل بنانے والی ایک فیکٹری میں شدید آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال جل کر خاک ہوگیا۔
فائربریگیڈ دستے کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی تھی جسے بجھانے کے لئے 29فائربریگیڈ گاڑیوں کو کئی گھنٹے لگ گئے حالانکہ حادثے میں کسی کے مرنے کے کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
پولیس کے مطابق فیکٹری میں زیادہ تر سامان ربر کا تھا اس لئے آگ کافی تیزی سے پھیل گئی۔فائربریگیڈ افسروں کے مطابق انہیں آگ لگنے کی اطلاع 10بجے ملی تھی۔آگ کی شدت کے پیش نظر فوراً 29گاڑیاں موقع پر بھیج دی گئیں اور آگ بجھانے کاکام جنگی سطح پر کیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ کاابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔