دریں اثنا مرکزی وزارت داخلہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ‘وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں حملے کے سلسلے میں ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کے ساتھ فون پر بات کی ۔ پولیس سربراہ نے انہیں صورتحال کی جانکاری دی ہے ۔
مرکزی وزارت داخلہ صورتحال پر قریبی نگاہ رکھی ہوئی ہے ‘۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘جموں کے سنجوان علاقہ میں مسلح تصادم سے متعلق خبر انتہائی پریشان کن ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ مسلح تصادم میں سیکورٹی فورسز اور ان کے افراد خانہ کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا’ ۔