خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ پاکستانی جنگجو تنظیم جیش محمد کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ کیمپ کے اندر رہائشی کواٹروں کے علاوہ ایک اسکول بھی ہے ۔ چونکہ جموں بین الاقوامی سرحد کے بالکل قریب ہے ، اس لئے مانا جارہا ہے کہ حملہ آور جنگجوؤں نے حال ہی میں سرحد کے اس پار درانداز کی ہوگی۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس کیمپ پر سنہ 2003 ء میں بھی ایک فدائین حملہ ہوا تھا جس میں 12 فوجی اہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے موقع پر جنگجوؤں کی طرف سے حملے ہوسکتے ہیں۔