جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ سنجوان میں واقع 36 بریگیڈ فوجی کیمپ پر کم از کم تین جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ نے فدائین حملہ کردیا ہے ۔ جنگجوؤں کی فائرنگ سے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مہلوک جے سی او کی شناخت مدھن لال چودھری کے بطور کی گئی ہے ۔ یہ جموں میں رواں برس ہونے والا پہلا فدائین حملہ ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی علی الصبح کم از کم تین جنگجوؤں پر مشتمل فدائین جنگجوؤں کے ایک گروپ نے جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر واقع سنجوان فوجی کیمپ پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے میں کامیابی پائی۔ انہوں نے بتایا ‘پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔