انہوں نے بتایا ‘جمعہ کی صبح سے سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت جامع مسجد کے دروازوں بالخصوص باب الداخلے پر تعینات کی گئی۔ انہوں نے جامع مسجد کی جانب پیش قدمی کو روکنے کے لئے خاردار تار بچھاکر راستوں کو سیل کیا تھا’۔ اہلیان نوہٹہ نے بتایا کہ رواں سال 26 جنوری سے یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے کہ جب تاریخی جامع مسجد میں ‘نماز جمعہ’ کی ادائیگی ناممکن بنائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس (2017) میں 18 بار پائین شہر میں پندیوں کے ذریعے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر روک لگائی گئی۔ جامع مسجد کو سال 2016 میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد مہینوں تک بند رکھا گیا تھا۔