ممبئی : جیوپرائم کی ڈیڈ لائن میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔کمپنی نے 303 روپے میں 3 ماہ تک سب کچھ فری کر دیا ہے۔ لانچ کے اعلان کے ساتھ ہی ریلائنس جیو ٹیلی کام کا نیا بادشاہ بن گیا تھا۔ اپنے پرائم ممبرشپ پیشکش کے ساتھ جیو نے اب تک 7.2 کروڑ پرائم ممبرس بنالئے ہیں ۔
جیو پرائم ممبرشپ کو شاندار رسپانس ملا ہے۔ شاندار رسپانس کی وجہ سے جیو پرائم ممبرشپ اسکیم کو 15 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پرائم ممبر پر ٹیرف پلان جولائی سے لاگو ہوں گے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے جیو پرائم ڈیٹا پلان کو سب سے بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ پرائم ممبر کو ہمیشہ بہتر سہولت ملے گی اور جیو اپنے پرائم ممبرس کو زیادہ سہولت دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ 15 اپریل تک ریچارج نہیں کرنے پر سروس ختم ہو جائے گی۔
جیو نے اپنے پرائم ممبرس کے لئے ‘جیو موسم گرما سرپرائز اسکیم کااعلان بھی کیا ہے۔ جیو پرائم ممبرس اگر 15 اپریل سے پہلے 303 روپے (یا اس سے زیادہ کا پلان) کا ریچارج کرواتے ہیں ، تو انہیں 3 ماہ تک مفت انٹرنیٹ سروسز دی جاےگي۔ کمپلیمنٹری سروسز ختم ہونے کے بعد جولائی سے ان کو ریچارج کروانا ہوگا۔
ڈسكلیمر: نیوز 18 اردو نیٹ ورک 18 گروپ کا حصہ ہے۔ نیوز 18 اردو اور دیگر ڈیجیٹل، پرنٹ اور ٹی وی چینل نیٹ ورک 18 کے تحت آتے ہیں۔ نیٹ ورک 18 کی ملکیت اور انتظام ریلائنس انڈسٹریز کے ہاتھ میں ہے۔