بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن اس وقت سخت غصہ میں آگئیں، جب بھارت کے ایک کالج میں ہونی والی تقریب کے دوران طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی توانہوں نے بات ادھوری چھوڑ کر اس طالبعلم کو سختی سے ڈانٹ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے غصہ میں آکر بھارتیوں کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ یہ تہذیب کا ایک بنیادی اصول ہے کہ کسی کو گفتگو کے دوران مخل نہ کیا جائے اور ہم بھارتیوں کو شدت سے اسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہیں بھی، کسی کی بھی، بغیر پوچھے تصویر کھینچنے لگتے ہیں اس لئے یہ میرا حق ہے کہ میں آپ کو اپنی تصویر نہ کھینچنے دوں۔