دہشت گردوں کے نشانے پر آرمی برگیڈ ہیڈ کوارٹر
جموں : جموں کے پونچھ ضلع دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے ۔ پونچھ کے اعلی محلے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ایک پرائیویٹ عمارت کو گھیر لیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ۔ جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی ۔
تصادم میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ دہشت گردوں کی تعداد 2 سے 3 کے درمیان بتائی جا رہی ہے ۔ تصادم والی جگہ سے 200 میٹر فاصلے پر آرمی کا برگیڈ ہیڈ کوارٹر ہے ۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا نشانہ آرمی کا برگیڈ ہیڈ کوارٹر ہی تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کشمیر کے جنوبی حصے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سايار احمد شیخ (25) اور ياوار احمد (23) کے طور پر ہوئی ہے ۔ حکومت نے وہاں معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کے لئے فوج کو بھیجا ہے ۔