ان سٹلائیٹ میں 6 بیرونی ممالک بشمول کینڈا،فن لینڈ،فرانس ، جنوبی کوریا ،برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرو کے مزید دو سٹلائیٹس شامل ہیں۔کارٹو سیٹ دو سلسلہ ، ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ ہے ۔یہ زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے ۔
یہ معیاری تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتاہے ۔ کارٹوسیٹ 2کو کامیابی سے چھوڑنا ہندوستان کے اسرو کے خلائی پروگرام کا ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ اسرو کا 100واں سٹلائیٹ ہے جس کو چھوڑا گیا ہے ۔