عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں عراقی سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا ایک دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کردیا ہے۔
فرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں عراقی سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا ایک دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد عراقی حجاج کے قافے کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے ان کے اس منصوبے کو ناکام بنادیا ۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق النخیب علاقہ میں دہشت گرد عراقی حجاج کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن ان کے اس شوم منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 7 دہشت گردوں کو گرفتار اور بعض کو ہلاک کردیا گیا ہے۔