خبررساں ایجنسی شبستان:ٹیزیانا بگین کا عقیدہ ہےکہ دہشتگردی کا اسلام سےکوئی تعلق نہیں ہے اوریہ بات واضح ہےکہ دہشتگرد اپنےاہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانےکے لیےمذہب کےنام سے استفادہ کررہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق ان حالیہ سالوں کےدوران ایران اوریورپ کے روابط میں بہت سےنشیب وفراز آئےہیں سیاسی اورمعاشی روابط سےہٹ کر ثقافت اورمذہب جیسے موضوعات میں بھی ایران اوربراعظم یورپ کے درمیان تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ بالخصوص ایٹمی سمجھوتے کے بعد ایران اوریورپ کےدرمیان ثقافتی،معاشی،سماجی اورسیاسی روابط میں بہتری آئی ہے اورامید کی جاسکتی ہےکہ آئندہ مہینوں اورسالوں کے دوران طرفین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ خبررساں ایجنسی شبستان کےسیاسی نامہ نگارنے براعظم یورپ کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے یورپ کی پارلیمنٹ کی رکن ٹیزیانا بگین(Tiziana Beghin) سےگفتگو کی ہےکہ جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔
سوال: ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اوریورپ کے درمیان روابط کے بارے میں آپ کی کیا نظرہے ؟اس معاہدے کے بعد کیا ایران اوریورپ قابل قبول نتائج پرپہنچ چکےہیں؟
انہوں نےاس سوال کے جواب میں کہا ہےکہ میرا عقیدہ ہےکہ ہرمعاہدے کو ثابت کرنا چاہے لیکن مجھے یقین ہےکہ ایرانیوں اوریورپیوں کے نزدیک ا