عملی نظریہ سے متعلق نہ صرف نظریاتی بلکہ عملی معلومات، بالخصوص متعلقہ ٹریڈ کے بارے میں نئی تکنیکی ترقی سے آگاہ ہونا ضروری ہے ۔ ایسے امتحانا ت میں نوجوان بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں جو عموما ایک امتحان پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کرتے بلکہ ا ن کا مقصد ایک ساتھ متعدد امتحانات کی تیاری کرنا ہوتا ہے ۔
یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ ہر ایک امتحان (بنکنگ ، ایس ایس سی، ریلوے وغیرہ) کی اپنی ایک خاص اہمیت ہے ۔ اسی لئے دھیان رکھیں کہ امتحان کے مطابق فوکس ہوکر تیار ی کرنے سے کامیابی ہونے کے موقع بڑھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ سے ان امتحانات کے پرانے ٹسٹ پیر لے کر جتنی مشق کریں گے اتنا ہی خوداعتماد اور یقین پیدا ہوگا۔ امتحان کے دوران تیاری کے دوران پریکٹس کرتے رہنا چاہئے ۔
ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ ایسے امتحانات میں وقت بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ سیمپل پیر کو مقررہ وقت میں حل کرنے کا طریقہ بہت سودمند ثابت ہوگا۔