اہم موضوعات میں پرسنٹیج ، ریشو اور پرپورشن ، پرافٹ اینڈ لوس ، ٹائم اینڈ ڈسٹینس وغیرہ پر خاص طور توجہ دیں۔ یہ نہ بھولیں کہ میتھس میں پریکٹس ہی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے ۔ متعلقہ ٹاپکس کے زیادہ سے زیادہ سوالوں کو حل کرنے کا زیادہ سے زیادہ مشق کرنے کی عادت ڈالیں۔
جہاں تک ریزننگ موٖضوع کا تعلق ہے ، اس طرح کے سوالوں کی مشق کرنے کے لئے ریزننگ پر مبنی کتابیں ضرور خریدیں اور پہلے مختلف کانسیپٹ کو سمجھیں۔ اس کے لئے دی گئی مثالوں کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد اس میں دیئے گئے سوالوں کو حل کریں اس آرڈر میں مختلف قسم کی ریزننگ اور ان میں دی گئی دلائل کوسمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد ان میں دیئے گئے سوالوں کو حل کریں ۔ اس طرح تیاری کرنے پر امتحان کے وقت کسی بھی طرح کا سوال آنے سے پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔
ٹکنیکل ایبلیٹی، اس موضوع کے لئے جس ٹریڈ یا ہنر کے تحت خالی عہدے پر بھرتی کے لئے درخواست دی گئی ہے اس سے متعلق تکنیکی کارکردگی کے علم کا اندازہ کیا جاتا ہے ۔ اس میں ٹکنیکل سوال ہی پوچھے جاتے ہیں۔ اس لئے امتحان کی تیاری کے دوران اپنے تکنیکی ٹریڈ کی کتابیں ضرور پڑھیں۔