ان امتحانات میں موٹے طو ر پر چار موضوعات پر سوالات پوچھے جاتے ہیں، جنرل ایویرنیس (عا م شعور) ارتھ میٹک ایبلٹی، ریزننگ (منطقی صلاحیت) اور ٹکنیکل ایبلیٹی (تکنیکی صلاحیت) جنرل ایویرنیس (عا م شعور) ریلوے بھرتی امتحانات میں اس موضوع کی خاص اہمیت ہے کیونکہ اس میں تھوڑی محنت سے اچھے پوائنٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
اس کی تیاری کے لئے مقابلہ میں شریک ہونے والوں کو اپنے عام شعور کو زیادہ مضبوط بنانے پر پوری توجہ دینی چاہئے ۔ اس کے لئے ایک یا دو عام جنرل نالج کی کتابیں سنجیدگی سے پڑھیں ، روزانہ اخبار کا مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں ، خبروں سے اپ ڈیٹ رہنا بہت سود مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ انٹرنیٹ پر دستیاب آن لائن ریلوے امتحانات سے متعلق مواد حاصل کرکے اس کا بھرپور استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
ارتھ میٹک ایبلٹی نویں اور دسویں جماعت کی ریاضی کی کتابوں کی مشق کریں۔ ان میں دیئے گئے مختلف کنسیپٹ اور فارمولوں کی اچھی طرح مشق ضروری ہے ۔ دوسرے الفاظ میں اگر یہ کہیں کہ ان فارمولوں کا ریاضی سوالات کو حل کرنے میں کیسے استعمال کیا جانا ہے اس بارے میں اچھی جانکاری ہونی چاہئے ۔