ان کے بارے میں روزگار سماچار اور ریلوے کی ویب سائٹ پر اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان عہدوں پر نچلی سطح سے لے کر اعلی افسر کے عہدے تک کی تقرریاں ہوتی ہیں ۔ ان عہدوں کے لئے طالب علم کا دسویں کلاس کا امتحان پاس ہونے سے لے کر انجیئنرنگ ڈگری ہولڈر تک کے طالب علم ان عہدوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ریلوے میں خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے سلیکشن کمیشن کے ذریعہ آل انڈیا سطح پر امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہاں اسی طرح کے امتحانات اور اس سے متعلق بہتر تیاری کی جانکاری دی جارہی ہے تاکہ امتحان میں حصہ لینے والے اس میں بہتر کارکردگی پیش کرسکیں۔