نئی دہلی:ملک میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوانوں میں آج بھی ریلوے کی نوکری حاصل کرنے کا رجحان برقرار ہے ۔
خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب سرکاری نوکریاں ختم ہوتی جارہی ہیں اور حکومت کے ذریعہ طویل وقفے سے خالی عہدوں کو یا تو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے یا پھر ان عہدوں پر کسی کو فائز نہیں کیا جارہا ہے ۔ ریلوے میں نوکریاں حاصل کرنے کی اہمیت کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں واقع ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ وقتا فوقتا محکمہ ریل کے خالی عہدوں کو بھرنے سے متعلق اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں۔