نئی دہلی : آئی آر سی ٹی سی اپنے صارفین کو نئی سروس کا تحفہ دینے والی ہے ۔ جلد ہی یوزرس ریلوے ٹکٹ بکنگ کے لئے ای پے لیٹر کا آپشن منتخب کر پائیں گے ۔ یعنی انہیں ٹکٹ کیلئے ادائیگی بعد میں کرنی ہوگی ۔ ایسے میں انہیں بکنگ کے دوران طویل ادائیگی پروسیس سے نجاب مل سکے گی ۔
آئی آر سی ٹی سی کا ادائیگی کا نیا طریقہ ای پے لیٹر ویب سائٹ کی مدد سے شروع کیا رہا ہے ۔ ای پے لیٹر آج خریدواوربعد میں ادائیگی کرو کے تحت کام کرنے والی ادائیگی ساليوشن سروس ہے ۔ ای پے لیٹر ویب سائٹ آن لائن خریداری کے ادائیگی کے لئے 14 دن کا کریڈٹ دیتی ہے ۔
ای پے لیٹر کے مطابق یہ سروس مناسب صارفین کے لئے ہو گی ، جو بغیر کسی جھنجھٹ کے ٹکٹ کی بکنگ کرسکیں گے ۔ ادائیگی کے نئے طریقہ کے تحت آئی آر سی ٹی سی کے صارفین کو ٹرانزیکشن کے 14 دن میں ادائیگی کرنی ہوگی ۔
کمپنی کے مطابق ان کا ہدف ہے کہ اگلے 6 ماہ میں ہر روز ہونے والے 6 ملین ٹرانزیکشن میں سے 5٪ ان کے ذریعہ ہو ۔